امریکہ نے منکی پاکس کو عوامی صحت سے متعلق ایک ایمرجنسی قرار دیا ہے کیونکہ ملک میں دنیا بھر کے سب سے زیادہ معاملات ہوگئے ہیں۔ صحت اور انسانی خدمات سے متعلق سکریٹری Xavier Becerra نے کہاکہ وہ وائرس سے نمٹنے کی خاطر اگلی سطح تک جانے کیلئے پوری طرح تیار ہیں
۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ نے ہر امریکی باشندے پر زور دیا ہے کہ وہ منکی پاکس کو سنجیدگی سے لیں اور اس وائرس کا مقابلہ کرنے میں امریکہ کی مدد کی خاطر اپنی ذمے داری نبھائیں۔ امریکہ نے گزشتہ دو مہینوں میں منکی پاکس کے چھ ہزار سے زیادہ معاملات کی تصدیق کی ہے جو دنیا بھر کے کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہیں۔