واشنگٹن 24 جنوری (یو این آئی/ سپوتنک) امریکہ نے یوکرین سے متصل روس کی سرحد پر کشیدگی کے درمیان اپنے شہریوں کو روس کا سفر نہ کرنے کی صلاح دی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اس حوالے سے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ وزارت خارجہ نے اپنی ایڈوائزری میں کہا، ’’یوکرین کے ساتھ سرحد پرپیدا کشیدگی، امریکی شہریوں کے استحصٓل کا امکان، روس میں امریکی شہریوں کی مدد کے لیے سفارت خانے کی محدود صلاحیت، کووڈ-19 اور اس سے متعلق داخلے پر پابندی، دہشت گردی، روسی حکومت کے امریکی سکیورٹی اہلکاروں کی طرف سے ہراساں کیے جانے اور مقامی قانون کے من مانے طریقے سے نفاذ کی وجہ سے روس کا سفر نہ کریں۔
امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وارننگ دی جاتی ہے کہ روس اور یوکرین کی سرحد پر حالات کشدہ ہیں۔وزارت نے کہا ،’’کشیدہ حالات کے پیش نظر امریکی شہریوں کو اس علاقے کے ذریعہ روس سے یوکرین کا سفر نہ کرنے کی صلاح دی جاتی ہے۔‘‘