واشنگٹن، 13 جنوری (یو این آئی) امریکہ نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت کرنے پر آٹھ شمالی کوریائی ، روسی شہریوں اور اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
بدھ کے روز برائن ای نیلسن، انڈر سیکرٹری برائے خزانہ، انسداد دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس نے کہا’’آج کی کارروائی شمالی کوریا کے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور بیلسٹک میزائل پروگراموں کو روکنے کے لیے امریکہ کی جاری کوششوں کا حصہ ہے اور اس کے تحت یہ غیر ملکی نمائندوں سے غیر قانونی طور پر اسلحہ خریدنے کا تسلسل ظاہر کرتا ہے۔
مسٹر نیلسن نے کہا’’شمالی کوریا کا میزائلوں کا تجربہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اس نے بین الاقوامی برادری کو نظر انداز کرتے ہوئے جوہری تخفیف اسلحہ تک محدود سرگرمیاں جاری رکھی ہیں۔