واشنگٹن، 9 مارچ ؛امریکہ نے سوویت یونین (روس) کے تیار کردہ مگ 29 جنگی طیارے یوکرین کو فراہم کرنے کی پولینڈ کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔
بائیڈن انتظامیہ نے پولش حکومت کی طرف سے سوویت یونین (روس) کے تیار کردہ مگ 29 جنگی طیاروں کو یوکرین بھیجنے کی اجازت دینے کی تجویز کو مسترد کر دیا۔ یہ اطلاع امریکی محکمہ دفاع کے پریس سکریٹری جان کربی نے ایک بیان میں دی۔
مسٹر کربی نے منگل کو کہا’’جرمنی میں امریکی/شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (ناٹو بیس) کی فضائی حدود سے لڑاکا طیاروں کی پرواز کا امکان پورے ناٹو اتحاد کے لیے شدید تشویش کا باعث ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ “ہم اس معاملے پر پولینڈ اور اپنے دیگر ناٹو اتحادیوں کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے۔ ہمیں یقین نہیں ہے کہ پولینڈ کی تجویز درست ہے۔‘‘