واشنگٹن ، 18 ستمبر؛ امریکہ نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ فرانس کے سفیر فلپ ایٹین کو واپس بلانے کے حوالے سے فرانس کے ساتھ رابطے میں ہے اور اپنے اختلافات کو دور کرنے کے لیے بات چیت جاری رکھے گی۔
ایک بیان میں وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایملی ہارن نے کہا’’ہم فرانسیسی سفیر فلپ ایٹین کو واپس بلانے کے حوالہ سے اپنے فرانسیسی ساتھیوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ہم ان کی پوزیشن کو سمجھتے ہیں اور آنے والے دنوں میں اپنے اختلافات کو دور کرنے کی پوری کوشش کریں گے ، جیسا کہ ہم نے اپنے طویل اتحاد کے دوران دیگر مسائل پر بات چیت کی‘‘۔
فرانسیسی وزیر خارجہ ژان یویس لی ڈریان نے جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ اس نے امریکہ اور آسٹریلیا میں تقرر اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا ہے تا کہ امریکہ اور برطانیہ میں سے کسی ایک کے حق میں آسٹریلیا کے ساتھ آبدوز کا معاہدہ ختم کرنے کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔