واشنگٹن، 21 جنوری (اسپوتنک) امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے بدھ کو پیرس آب و ہوا کی تبدیلی معاہدہ اور عالمی صحت تنظیم میں امریکہ کے دوبارہ شامل ہونے کے ایگزیکٹو احکام پر دستخط کردیئے۔
مسٹر بائیڈن نے بدھ کو کہا ’’میں نے جو عہد بستگیاں ظاہر کی ہیں، اس کے مطابق ہم آج سے پیرس آب و ہوا کی تبدیلی معاہدے میں شامل ہونے جارہے ہیں‘‘۔
واضح رہے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ کو پیرس آب و ہوا کی تبدیلی معاہدے اور ڈبلیو ایچ او سے الگ کرلیا تھا۔
مسٹر بائیڈن نے امریکہ۔ میکسکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کو ملتوی کرنے کا ایگزیکٹو احکام پر دستخط کردیئے ہیں۔