امریکا نے ایک بار پھر ویگنر سربراہ یوگینی پریگوزن کی ہلاکت میں روس کے ملوث ہونے کا اشارہ دے دیا۔وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کا کہنا ہے کہ سب جانتے ہیں کریملن کی مخالفین کو مارنے کی ایک طویل تاریخ ہے۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پہلے امریکی حکام نے ویگنر سربراہ کا طیارہ میزائل حملے میں تباہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ویگنر گروپ سربراہ نے جون میں روسی صدر پیوٹن کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب سینٹ پیٹرس برگ کے قبرستان میں نجی تقریب کے بعد چند ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن کی آخری رسومات ادا کردی گئی۔ویگنرگروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن 23 اگست کو ماسکو سے سینٹ پیٹرس برگ جاتے ہوئے ماسکو کے قریب طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔
ان کے ساتھ ملیشیا کے دیگر 2 اعلیٰ عہدیداروں، 4 باڈی گارڈز اور 3 کریو ممبرز بھی حادثے میں ہلاک ہوئے تھے۔