واشنگٹن، 31 اگست ؛ امریکہ افغانستان میں طالبان حکومت کے ذریعے نہیں بلکہ آزاد تنظیموں کے ذریعے لوگوں کو انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھے گا۔امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے یہ بیان ایک پریس کانفرنس کے دوران دیا۔ مسٹر بلنکن نے پیر کو کہا ’’امریکہ افغان عوام کو انسانی امداد فراہم کرتا رہے گا۔‘‘
انہوں نے کہا ’’طالبان پر ہماری پابندیوں کی وجہ سے یہ امداد حکومت کے ذریعے نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور غہر سرکاری تنظیموں کے ذریعے فراہم کی جائے گی‘‘۔
مسٹر بلنکن نے کہا کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ طالبان افغانستان میں انسانی امداد کے کاموں میں رکاوٹ ڈالیں گے۔