کابل، 16 اگست؛امریکہ اگلے 48 گھنٹوں کے اندر افغانستان میں اپنی فوجیوں کی تعداد بڑھاکر تقریباً6 ہزار کر دے گا۔ اس کے ساتھ ہی یہ اگلے کئی دنوں میں اپنے ہزاروں شہریوں کو بحفاظت ملک سے باہر نکالے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ اور محکمہ دفاع نے ایک مشترکہ بیان میں یہ بات کہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’اگلے 48 گھنٹوں کے دوران ہم نے اپنی سکیورٹی موجودگی کو تقریباً 6 ہزار فوجیوں تک بڑھا دیا ہے ، جن کا مشن مکمل طور پر ان کوششوں کو آسان بنانے پر مرکوز ہے اور ہوائی ٹریفک کنٹرول اپنے قبضے میں لینا ہوگا‘‘۔
https://youtu.be/JMWP3eY7MTo