اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں نے اعلان کیا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ ایران سعودی تیل تنصیبات پر فضائی حملوں میں ملوث تھا۔بلومبرگ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں نے آرامکو تیل تنصیبات پر فضائی حملوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ممکنہ کردار کے جائزے کے لئے سعودی عرب کا دورہ کیا اور ایک رپورٹ مرتب کی جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ابھی بھی آرامکو کے حملوں کے سلسلے میں امریکہ اور سعودی عرب کے ایران مخالف دعووں کی تصدیق نہیں کرسکتے.









