پاکستان کی پنجاب حکومت نے ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کے ممنوعہ جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کے ہیڈ کوارٹر کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے ۔ اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے یہ جانکاری دی ہے کہ لاہور کے چوبورجی میں واقع جماعت الدعوۃ کی مسجد اور اس کے مدرسہ کو بھی کنٹرول میں لینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
حالاںکہ زمینی سطح پر کچھ اور ہی نظر آرہا ہے۔ ایک جانب جہاں پاکستان دہشت گردوں اور دہشت گرد تنظیموں پر کاروائی کا حوالہ دے دہا ہے، وہیں دوسری جانب ان کے بچاو میں بھی کھڑا دکھ رہا ہے۔
دراصل، ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ اور جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید سے اقوام متحدہ کی ٹیم پوچھ گچھ کرنا چاہتی تھی۔ لیکن پاکستان نے ٹیم کے ویزا کی درخواست مسترد کردی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندی کی فہرست سے اپنا نام ہٹوانے کے لئے سعید نے ہی ایک عرضی داخل کی تھی۔ اسی سلسلہ میں ٹیم ان سے پوچھ گچھ کرنا چاہ رہی تھی۔
اقوام متحدہ نے دہشت گرد حافظ سعید پر 10 دسمبر 2008 کو پابندی لگائی تھی۔ ممبئی حملوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسے ممنوع کیا تھا۔