لکھنو: اترپردیش حکومت نے دعوی کیا ہے کہ گذشتہ سال 17اکتوبر سے چلائے گئے مشن شکتی مہم کے دوران خواتین و اطفال جرائم میں موثر پراسیکیوشن کے ذریعہ ان جرائم میں ملوث مجرمین کو سزا دلانے کی سمت میں قابل ذکر کامیابی ملی ہے۔
اڈیشنل چیف سکریٹری(داخلہ)اونیش کمار اوستھی نے منگل کو بتایا کہ گذشتہ 17اکتوبر سے اس سال 24مارچ تک محکہ استغاثہ نے موثر طریقے سے پیروی کرتے ہوئے 12مجرمین کو سزائے موت اور 456مجرمین کو عمر قید کی سزا دلانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
اس دوران محکمہ کو 414مجرمین کو دس سال اور اس سے زیادہ کی قید ار 1178مجرمین کو دس سال سے کم کی قید کی سزا موثر پیروی کے ذریعہ سے دلانے میں کامیابی ملی ہے۔