لکھنؤ:18اگست(یواین آئی) اترپردیش میں گذشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 35نئے معاملے پیش آئے جبکہ اس دورانیہ میں 34مریض ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔
ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری امت موہن پرساد نے بدھ کو یہاں بتایا کہ ریاست میں ابھی تک 1685819افراد کورونا سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔
ریاست میں کورونا کے محض 419ایکٹیو معاملے ہیں جن میں سے 303 لوگ ہوم آئیسولیشن میں ہیں۔