لکھنؤ: جیم پورٹل سے سب سے زیادہ سرکاری خرید میں تیسری بار یوپی نے بازی ماری ہے اس سے پہلے مرکزی حکومت نے ریاست کو 2018 میں بیسٹ بایر آوارڈ اور 2019 میں سپر بایر آوارڈ سے نوازہ گیا تھا۔
مرکزی حکوتم کی جانب سے مالی سال 2020۔
21 میں جیم پورٹل کے ذریعہ سے سب سے زیادہ خرید کرنے والے دو ریاستوں کو انعام دیا ہے اس میں 4611 کروڑ کی خریداری کے ساتھ اترپردیش میں پہلے مقام پر ہے اور 1872کروڑ کی خریداری کے ساتھ گجرات دوسرے مقام پر ہے۔