لکھنؤ:28 فروری(یواین آئی) اپوزیشن لیڈر رام گوند چودرھری کی جانب سے وزیر سوامی پرساد موریہ کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے بعد جمعہ کو یو پی اسمبلی میں اپوزیشن اور حکمراں جماعت کے اراکین کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔
دونوں جانب کے اراکین نے اسمبلی میں خوب ہنگامہ کیا۔
وقفہ صفر کے دوران ہنگامہ اس وقت شروع ہوگیا جب وزیر مزدور سوامی پرساد موریہ سماج وادی پارٹی ممبر کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کو حکومت کی جانب سے دئیے جانے والے بے روزگاری بھتہ پر پوچھے گئے سوال کا جواب دے رہے تھے۔