یوپی انتخابات کے لیے بی جے پی کی پہلی فہرست آج جاری کر دی گئی۔ مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان اور بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے پہلے اور دوسرے مرحلے کے امیدواروں کی فہرست جاری کی۔ پہلے مرحلے کی 58 میں سے 57 سیٹوں کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسرے مرحلے کی 55 سیٹوں میں سے 48 سیٹوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ باقی نشستوں پر امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض کیا جائے گا۔ یوگی آدتیہ ناتھ کو گورکھپور سے امیدوار بنایا گیا ہے۔
اکھلیش یادو کو دلتوں کے ووٹوں کی ضرورت نہیں، چندرشیکھر آزاد
چندر شیکھر آزاد نے کہا ہے کہ ان کی آزاد سماج پارٹی سماجوادی پارٹ کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا ’’میری اکھلیش یادو سے گزشتہ 6 مہینوں میں کافی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ اس درمیان مثبت باتیں بھی ہوئی ہیں لیکن آخر میں مجھے محسوس ہوا کہ اکھلیش یادو کو دلتوں کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ اس اتحاد دلت لیڈر نہیں چاہتے۔ وہ چاہتے ہیں کہ دل ان کو ووٹ کریں۔‘‘
Uttar Pradesh | CM Yogi Adityanath to contest UP Polls from Gorakhpur: BJP pic.twitter.com/AhVZojoOLt
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) January 15, 2022