لکھنؤ، 30 دسمبر (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے کورونا بحران کے دوبارہ ابھرنے کے سبب اتر پردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ زیادہ پولنگ کرانے سمیت متعدد اہم فیصلے لئے ہیں۔
ملک کے چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے ریاست میں انتخابی تیاریوں کا تین روزہ جائزہ لینے کے بعد جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ووٹنگ کا دورانیہ ایک گھنٹہ بڑھایا جائے۔