سدھارتھ نگر: اترپردیش میں سدھار نگر ضلع اور نیپال کی پہاڑیوں میں گزشتہ تین دنوں سے ہورہی بارش سے ضلع کی تمام ندیوں کی آبی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے اور بان گنگا کی پانی کی سطح کے پیش نظر شہرت گڑھ تحصیل میں واقع بان گنگا بیراج کے تمام پھاٹک کھول دے ئے گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ بان گنگا ندی کی آبی سطح خطرے کے نشان کے نزدیک پہنچ گئی ہے جبکہ راپتی اور جموار نالے کی آبی سطح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ بان گنگا ندی کی آبی سطح میں ہورہے اضافہ کے پیش نظر شہرت گڑھ تحصیل میں واقع بان گنگا بیراج کے تمام پھاٹک نصف کھول دے ئے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ راپتی ندی کی آبی سطح بڑھنے سے ڈومریا گنج تحصیل کے کئی گاوں میں کٹاو شروع ہوگیا ہے اور تحصیل میں سیلاب سے راحت کاموں کے لئے فیض آباد سے 18کشتیاں منگائی جارہی ہیں۔