لکھنؤ: اترپردیش میں لکھنؤ کے مہا نگر علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں نے چاقو مار کر ایک نوجوان کا قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ امین آباد رہائشی پرتیش تواری (35) پر پیر کی رات نامعلوم حملہ آوروں نے مہا نگر علاقہ کے بادشاہ نگر میں چاقوؤں سے حملہ کر دیا۔
اس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس تواری کو ٹراما سینٹر لے کر گئی، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ تواری بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے کارکن تھے ۔
اس دوران مہانگر پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش سنگھ نے بتایا کہ پولیس قتل کے اسباب کا پتہ لگارہی ہے ۔
اس سلسلہ میں رپورٹ درج کرلی گئی ہے ۔ پولیس قاتلوں کا سراغ لگانے کے لئے کے ارد گرد نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کھنگال رہی ہے ۔