لکھنؤ : اترپردیش سیکنڈری ایجوکیشن کونسل نے کورونا وبا کی وجہ سے منسوخ کئے گئے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ بورڈ امتحانات کے نتائج کے لئے جاری کردہ فارمولے کو وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی منظوری دے دی ہے ، جس کے بعد جلد ہی امتحانات کے نتائج جاری کردیئے جائیں گے۔
نائب وزیراعلی ڈاکٹر دنیش شرما نے بتایا کہ تعلیم سے متعلق عوامی نمائندوں، ماہرین تعلیم ، پرنسپل کونسل ، ثانوی اساتذہ کی انجمنوں ، والدین کی انجمنوں اور متعلقین کی رائے کی بنیاد پر، نتیجہ کا فارمولہ جاری کیا گیا ہے.
جس کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحانات کے لئے ہائی اسکول کے 50 فیصد نمبر، گیارہویں جماعت کے سالانہ / نصف سالہ امتحان کا 40 فیصد اور کلاس بارہویں کے پری بورڈ کے 10 فیصد نمبر جوڑے جائیں گے۔
اگر امیدوار نے دسویں جماعت کے سالانہ تحریری امتحان میں 600 میں سے 300 نمبر حاصل کیے ہیں تو اس کے اوسط نمبر 300/6 یعنی 50 نمبر ہوں گے۔