لکھنؤ، 24 مارچ (یو این آئی) اترپردیش بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے ہائی اسکول اورانٹرمیڈیٹ کےامتحانات کووڈ پروٹوکول کے بعد سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان جمعرات کو شروع ہو گئے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ امتحانات دو شفٹوں میں یعنی صبح 8 بجے سے 1115 بجے اور دوپہر 2 بجے سے شام 5.15 بجے کے درمیان منعقد کئے گئے۔
اس سال ہائی اسکول کے امتحان میں 27 لاکھ 81 ہزار 654 اورانٹرمیڈیٹ میں 24 لاکھ 11 ہزار 35 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی ہے ۔