ایشیا کے سب سے بڑے تعلیمی بورڈ یعنی یو پی بورڈ کےامتحانات کےنتائج کااعلان کردیاہے۔ دسویں جماعت میں 80.07 فیصد اور انٹرمیڈیٹ میں 70.02 فیصد طلبا نے کامیابی درج کی ہے۔
باغپت کے تنو تومر نے 97.83 فیصد مارکس حاصل کرتے ہوئے 12 ویں میں اول مقام حاصل کیاہے۔ جبکہ گونڈا کی بھاگیا شری اپادھیائے نے 97.2 فیصد کے مارکس کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیاہے۔ جبکہ الہ آباد کے اکانشا شکلانے 94.80 مارکس کے ساتھ تیسرے مقام حاصل کیاہے۔ وہیں دسویں جماعت کے نتائج میں گوتم رگھو ونشی کو97.17 فیصد نشانات کے ساتھ پہلا مقام ملا ہے۔ جبکہ بارہ بنکی کے شیوم 97فیصد نشانات کرتے ہوئے دوسرے نمبرپررہے۔ اسی طرح بارہ بنکی تنوجاویشواکرما نے 96.83نشانات حاصل کرتے ہوئے تیسرا مقام حاصل کیاہے۔ اس سال 36 لاکھ نے دسویں جماعت کا امتحان لکھا۔ بکہ 30 لاکھ طلبانے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں شرکت کی ۔ گزشتہ سال 26.54 لاکھ طلبانے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں شرکت کی تھی۔
یوپی بورڈ کے ہائی اسکول کے نتائج میں لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب 83.98 فیصد رہا۔ جبکہ اس سال ہائی اسکول میں 76.66 فیصد لڑکے ہی کامیاب ہوپائیں ہیں۔ جبکہ انٹرمیڈیٹ میں بھی لڑکیوں کے مقابلے لڑکیوں کی سبقت برقراررہی۔ انٹرمیڈیٹ میں 76.46 فیصد لڑکیاں کامیاب ہوئیں ہیں۔ جبکہ 64.40فیصد لڑکے کامیاب ہوسکیں ہیں۔