لکھنؤ: یوپی بورڈ امتحان کی 90 فیصدی سے زیادہ کاپیوں کی جانچ بدھ کو مکمل ہوگئی ہے۔ بچی کاپیوں کی جانچ طے وقت سے پہلے جمعرات کو مکمل ہوجائے گی۔ ثانوی تعلیمی کونسل نے 16 مارچ سے 31 مارچ کےد رمیان جانچ کی تاریخ طے کی تھی۔
ڈی آئی او ایس راکیش کمار نے بتایاکہ لکھنؤ کے پانچ جانچ مراکز پر بورڈ امتحان کے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کی 607450 کاپیاں جانچی جارہی ہیں۔ اب تک قریب ساڑھے پانچ لاکھ کاپیاں جانچی جاچکی ہیں۔ قریب 60 ہزار کاپیاں جانچنے کےلئے بچی ہیں۔ جمعرات کو بچی ان کاپیوں کی جانچ کاکام مکمل ہوجائے گا۔