باندہ:اتر پردیش کے ضلع باندہ کے نرینی علاقہ میں پولیس نے شادی میں شامل ہونے گئے دو سگے بھائیوں کی لاشیں نہر سے بر آمد کیں ۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ارترا علاقہ کے کھمہورا گاؤں کے رہنے والے میکو پورے خاندان کے ساتھ نرینی علاقہ کے کبولی گاؤں میں ایک شادی کی تقریب میں شامل ہو نے گئے تھے ۔
اسی بیچ اسکے بیٹے اکھلیش (13) اور متھلیش (10) کین نہر میں نکانے گئے تھے ۔ نہاتے وقت اس کا پاؤں پھسل گیا اور دونوں نہر کے تیز بہاؤ میں بہ گئے ۔ واقعہ کی اطلااع ملنے پر نرینی علاقہ کے پولیس افسر سہراب عالم ، تحصیل دار دلیپ کمار کی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے ۔ پولیس نے گاؤں والوں اور غوطہ خوروں کی مدد سے کافی مشقت کے بعد لاشوں کو نہر سے باہر نکالا ۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔