لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ حکومت نے اسمبلی میں رواں مالی برس19۔2018 کے لئے 428384.52 کروڑ روپے کا بجٹ متعارف کرایا۔یہ یوگی حکومت کا دوسرا بجٹ ہے ۔بجٹ خسارہ کا ہے ،
لیکن کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے ۔بجٹ کو دیکھ کر واضح ہوتا ہے کہ یہ 2019 کے عام انتخابات کو نظر میں رکھ کر تیا ر کیا گیا ہے ۔ بہت سے نئے منصوبوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔ وزیرخزانہ راجیش اگروال نے وزیراعلیٰ یو گی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں بجٹ پیش کیا ۔ گزشتہ مالی برس کے مقابلے اس برس بجٹ 60 ہزار کروڑ ر زائد روپیوں کا انتظام کیا گیا ہے ۔