لکھنؤ: یوپی حکومت آج بجٹ پیش کر رہی ہے، جس میں سماج وادی کے ارکان اسمبلی شیروانی پہن کر حاضر ہوئے ہیں۔ اس دوران سماجوادی پارٹی کے صدر اور قائد حزب اختلاف اکھلیش یادو بھی سرخ ٹوپی اور سیاہ شیروانی پہنے نظر آئے۔
ارکان اسمبلی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ ان کا اپنے لیڈر محمد اعظم خان کے ساتھ یکجہتی ظاہر کرنے کا طریقہ ہے، جو نہ صرف ریاستی اسمبلی کی رکنیت کھو چکے ہیں، بلکہ اپنے حق رائے دہی سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔