لکھنو : اترپردیش میں گذشتہ 24گھنٹوںمیں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ درج کئے جانےکے پیش نظر حکومت نے اس ضمن میں خصوصی احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔
ریاست کے ایڈیشنل چیف سکریٹری طب و صحت جناب امت موہن پرساد نے لوک بھون میں پریس نمائندوں کو بتایا کہ ریاست میں کل ایک دن میں کل100329نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے بعد جانچ کئے گئے مجموعی نمونوں کی تعداد 32948378 ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے228 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔