لکھنؤ:11اگست(یواین آئی) اترپردیش میں منگل کو گذشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ریکارڈ5130نئے معاملوں کی تصدیق کے بعد ریاست میں مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 131763ہوگئی۔
جبکہ 56نئی اموات کے بعد متوفین کی تعداد بڑھ کر 2176ہوگئی ہے۔
ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری(صحت)امت موہن پرساد نے یہاں بتایا کہ اس وقت ریاست میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 48998ہے جبکہ اس وبا سے 80589مریض شفایاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔