بھدوہی: 28 جنوری(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بھدوہی کے گوپی گنج علاقے میں جونپور سے بارات میں آئے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) لیڈر کو ان کے پڑوسی نے گولی مار کر قتل دیا کیا۔
پولیس اطلاعات کے مطابق اتوار کی رات جونپور میں سریری علاقے کے کوہروڑی گاؤں سے بارات بھدوہی کے گوپی گنج علاقے کے دھنی پور گاؤں میں گئی تھی۔ بارات میں کوہروڑابی جے پی لیڈر دنیش چندر مشرا(48) اور ان کے چھوٹے بھائی سنیل کمار مشرا بھی گئے تھے ۔ وہ باراتیوں کے ساتھ بیٹھے تھے کہ اسی اثنا ء میں ان کے پڑوسی ویریندر مشر نے اپنے لائسنسی پستول سے بی جے پی لیڈر پر فائرنگ کردی۔ گولی ان کے بائیں آنکھ میں لگتے ہوئے پار کرگئی جس سے ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ گولی چلنے سے باراتیوں میں ہڑکمپ مچ گیا۔حادثے کے بعد بھاگ رہے ملزم کو باراتیوں نے دوڑا کر پکڑانا چاہا لیکن اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر ملزم اپنے پستول سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
اہل خانہ لاش لیکر گوپی گنج تھانہ پہنچے ۔ متوفی کے چھوٹے بھائی سنیل کمار مشرا کی تحریر پر سریری کے کوہروڑ باشندہ ویریندر عرف بدری نارائن کے خلاف نامزد مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
بی جے پی لیڈر کے چھوٹے بھائی سنیل کمار مشرا نے بتایا کہ لائسنسی ریوالور ملزم کے بڑے بھائی نریندر مشرا کی ہے اور جو تلاش معاش میں باہر رہتے ہیں۔ ملزم ہمیشہ ان کا پستول لیکر گھومتا تھااور بات بات پر سامنے والے کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتا تھا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔ پولیس پورے معالے کی چھان بین کررہی ہے ۔