لکھنؤ: کورونا وائرس کی دوسری لہر سے تقریباً نجات پا چکے اترپردیش نے پورے ملک میں سب سے زیادہ ٹیکہ کاری کرکے تاریخ رقم کر دی ہے۔
سرکاری ذرائع نے منگل کے روز بتایاکہ مہاراشٹر، دہلی، آندھراپردیش، مغربی بنگال سمیت دوسری کئی ریاستوں سے آگے نکل کر اترپردیش نے اب تک پانچ کروڑ نو لاکھ سے زیادہ ٹیکہ کاری کی ڈوز دی ہے۔
یہ اعداد وشمار ملک کی دوسری ریاستوں سے کہیں زیادہ ہیں۔