لکھنؤ: اترپردیش میں سات مراحل میں ہونے والے اسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلے کی 58اسمبلی سیٹوں پر منگل کی شام انتخابی تشہیر ی مہم اختتام پذیر ہوگئی۔
اس مرحلے میں مغربی اترپردیش کے 11اضلاع کی 58اسمبلی سیٹوں پر 10فروری کو ہونے والی ووٹنگ میں پہلے تقریبا ایک مہینے تک چلی انتخابی تشہیر میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے علاوہ اپوزیشن سماج وادی پارٹی(ایس پی)بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) اور کانگریس سمیت دیگر پارٹیوں نے اپنی پوری طاقت صرف کی۔
قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن کے ذریعہ آٹھ جنوری کو اعلان کئے گئے انتخابی پروگرام کے تحت پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے لئے14جنوری کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔