گونڈہ/بلرامپور:31اگست؛اترپردیش کے جل شکتی وزیر مہیند سنگھ نے کہا کہ ندیوں کے طغیانی سے سیلاب متاثرہ اضلاع کے حالات اب کنٹرول میں ہیں۔
مسٹر سنگھ نے منگل کو گونڈہ کے ترب گنج و کرنل گنج اور بلرامپور ضلع کے اترولہ، تلسی پور وصدر تحصیل علاقوں میں گھاگھرا، سریو و راپتی ندیوں کے ہورہے آبی سلح میں اضافہ کی حالت کا ہوائی جائزہ لیا۔
انہوں نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ ریاست میں ابھی کسی بھی ضلع کا سیلاب متاثرہ قرار دنہیں دیا گیا ہے۔