جون پور: اترپردیش میں ضلع جون پور کے کھٹہن علاقہ میں ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سلطان پور ضلع کی رہنے والی خاتون 11 فروری کو رات میں تقریبا 10 بجے اپنے شوہر کے ساتھ شاہ گنج سے دوا لے کر موٹر سائیکل سے واپس جارہی تھی۔ کھٹہن علاقہ میں رسول پور نالہ کی پلیا کے پاس شوہر نے قضائے حاجت کے لئے جیسے ہی موٹر سائیکل روکی تبھی پیچھے سے آرہے موٹر سائیکل سوار دو بدمعاشوں نے شوہر کو برا بھلا کہتے ہوئے دھمکانا شروع کردیا۔ اسی اثنا میں خاتون چلا کر بھاگنے لگی تو اسے ایک بدمعاش نے دبوچ لیا اور جھاڑیوںمیں کھینچ کر اس کی عصمت دری کی۔ خاتون کے شوہر کا الزا م ہے کہ اس کی بیوی کے ساتھ دونوں بدمعاشوں نے عصمت دری کی ہے اور دھمکی دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ شوہر نے پولیس کو بدمعاشوں کی موٹر سائیکل نمبر بھی بتایا۔ اس نمبر کی بنیاد پر کپسیا کے رہنے والے موجے یادو کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھی کی تلاش جاری ہے ۔ شوہر بیوی نے ملزم کی شناخت بھی کردی ہے ۔ خاتون کو میڈیکل جانچ کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔