لکھنؤ: یوپی حکومت نے اپنے انتظامی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی ہیں، جس میں 46 آئی اے ایس افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں۔ ان تبدیلیوں کے تحت، سنجے پرساد کو چیف سکریٹری ہوم ڈپارٹمنٹ کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ سنجے پرساد اس سے قبل چیف منسٹر آفس میں چیف سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔









