رامپور: اترپردیش کے سابق گورنر عزیز قریشی نے الزام لگایا ہے کہ ریاست کی یوگی حکومت سما ج وادی پارٹی(ایس پی)رکن پارلیمنٹ اعظم خان کو ہراساں کررہی ہے۔
مسٹر قریشی نے ہفتہ کی رات ایس پی رکن پارلیمنٹ کے گھر پہنچ کر اہل خانہ سے ملاقات کی اورہمت و حوصلہ رکھنے کی تلقین کی۔
انہوں نے مسٹر خان کی ایم ایل اے بیوی ڈاکٹر تزئین فاطمہ سے کہا کہ ایس پی رکن پارلیمنٹ پر ظلم و زیادتی ہورہی ہے ا سکے لئے وہ بس دعا کرسکتے ہیں۔