لکھنؤ:11اپریل(یواین آئی) اترپردیش میں سائبر مجرمین کے حوصلے بلند ہیں۔
دو دن پہلے وزیر اعلی دفتر کا آفیشیل ٹوئٹ اکاونٹ ہیک ہونے کا معاملہ ابھی ٹھنڈا بھی نہیں پڑا تھا کہ پیر کی صبح اترپردیش حکومت کاآفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ ہیک کرلیا گیا۔
ٹوئٹر اکاونٹ کو ہیک کرنے کے ساتھ ہی اس کی ڈی پی بدل دی گئی اور دو درجن سے زیادہ فرضی ٹوئٹ کئے گئے۔