لکھنؤ، 20 اپریل (یواین آئی) اترپردیش کی یوگی حکومت الہ آباد ہائی کورٹ کے پانچ شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں جائے گی اور سپریم کورٹ سے درخواست کرے گی کہ جلد سے جلد اس کی درخواست پر سماعت کی جائے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کہا کہ ریاست میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے ، قابو پانے کے لئے بھی سختی ضروری ہے۔ حکومت نے بہت سخت اقدامات اٹھائے ہیں ، مزید اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ زندگی کے ساتھ ساتھ غریبوں کی روزی بھی بچانی ہے۔ لہذا ، شہروں میں ابھی پورا لاک ڈاؤن نہیں ہوگا۔
الہ آباد ہائی کورٹ نے گذشتہ روز 26 اپریل تک لکھنؤ ، کانپور ، پریاگراج ، وارانسی اور گورکھپور میں لاک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ ، ایک مہذب معاشرے میں ، اگر صحت عامہ کا نظام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں ہے اور لوگ مناسب علاج کی کمی مر رہے ہیں ،
اس کا مطلب یہ ہے کہ مناسب ترقی نہیں ہوئی ہے۔ صحت اور تعلیم الگ تھلگ ہوگئی ہے۔ موجودہ منتشر صحت کی خدمات کے لئے حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہئے۔