لکھنؤ:13ستمبر(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے پیر کو کہا کہ اترپردیش میں سیلاب سے عوام بدحال ہیں جبکہ سرکاری مدد کے دعوے ہوا ہوائی ثابت ہوئے ہیں۔
محترمہ مایاوتی نے ٹوئٹ کیا’یوپی کے خاص کر پوروانچل میں سیلاب کی وجہ سے اس سال پھر تباہی و بربادی سے لاکھوں کنبوں کی زندگی کافی بدحال ہے۔
سرکاری مدد زیادہ تر کاغذی و ہوا ہوائی ہونے سے بے گھر ہوئے لوگوں کی زندگی کافی تکلیف میں ہے۔