لکھنو:19مارچ(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو دعوی کیا کہ گذشتہ چار سالوں کے میعاد کار کے دوران ان کی حکومت نے نظم ونسق،انفراسٹرکچر اور صنعتی فروغ میں قابل ذکر کام کیا ہے۔
نتیجتا ملک کی کثیر آبادی والا یہ صوبہ سرمایہ کاروں کی پہلی پسند بن چکا ہے۔









