یوپی : 08 جولائی (یواین آئی)کورنا انفکشن کی دوسری لہر پر تقریبا مکمل کنٹرول کے بعد اترپردیش حکومت ٹیکہ کاری کے معاملے میں مہاراشٹرا کو چھوڑ کر ملک میں پہلے مقام پر قابض ہوگیا ہے۔
ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات نونیت سہگل نے بتایا کہ آج 4لاکھ 91ہزار 920لوگوں کو ویکسین کی خوراک دی گئی ہے۔
جس کے بعد ریاست میں اب تک 03 کروڑ 52 لاکھ 72 ہزار ویکسین کی ڈوزفراہم کی جاچکی ہیں جو ملک میں سب سے زیادہ ہے۔