لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے دعوی کیا کہ کورونا کو مات دینے میں دیگر ریاستوں کویوپی ماڈل سے مدد ملی۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے کورونا کی دوسری لہر میں ایک جانب ہیلتھ انفراسٹرکچر کو مضبوط کیا تو وہیں دوسری جانب تکنیکی سرگرمیوں کے فروغ کو تھمنے نہیں دیا گیا۔
ٹرپل ٹی کی حکمت عملی،ٹیم ورک اور منظم پالیسی کا نتیجہ ہے کہ 24کروڑ کی آبادی والے یوپی میں کورونا انفکشن پر آج مکمل کنٹرول ہے۔