لکھنؤ : اترپردیش حکومت نے قومی دارالحکومت خطہ (این سی آر) میں ہوا کا معیار متاثر ہونے سے روکنے کے لئے ماحولیاتی آلودگی کنٹرول اور تحفظ اتھارٹی (ای پی سی اے ) کی جانب سے ہدایات جاری کی ہیں۔ اس سلسلے میرٹھ اور سہارنپور سرکل افسران کو ضروری کارروائی کرنے کے لئے کہا ہے ۔
سرکاری ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں ریاست کے چیف سکریٹری ڈاکٹر انوپ چندر پانڈے نے میرٹھ اور سہارنپور کے ڈویژنل کمشنر اور غازی آباد، ہاپوڑ، گوتم بدھ نگر، میرٹھ، باغپت،مظفرنگر، بلندشھر اور شاملی کے ضلع افسران کو ای پي سي اے کی جانب سے قومی دارالحکومت خطہ میں ہوا کا معیارمتاثر ہونے سے روکنے کے سلسلے میں علاقے میں ہموار ٹریفک کو یقینی بنانے کی بھی توقع کی گئی تھی، تاکہ ٹریفک جام کی صورتحال پیدا نہ ہو اور فضائی آلودگی پر کنٹرول پایا جاسکے ۔انہوں نے بتایا کہ ای پي سي اے نے گزشتہ دنوں خط لکھ کر یہ بھی توقع ظاہر تھی کہ غیر ضروری بھاری گاڑیاں ایسٹرن اور ویسٹرن پیریفیل ایکسپریس ویز سے ہو کر گزریں۔ اس کے علاوہ ای پي سي اے نے غیر قانونی صنعتوں کے خلاف متعلق ایجنسیوں کو سخت کارروائی کرنے کے بھی ہدایات دی تھیں۔ ای پي سي اے نے اپنے خط میں متعلق ایجنسیوں کو کوڑا جلانے سے روکنے کی توقع ظاہر کی تھی۔ اس سلسلے میں ای پي سي اے نے سبھی ایجنسیوں کو زمینی سطح پر کارروائی کرنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔چیف سکریٹری نے ان سبھی ڈویژنل کمشنر سے ای پي سي اے کے خط میں بیان کردہ ہدایات کے لئے اپنے اپنے علاقوں میں فوری اور ضروری کارروائی یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں باقاعدہ اطلاع رکن سیکرٹری اترپردیش آلودگی کنٹرول بورڈ، لکھنؤ کو بھیجنے کے بھی ہدایات دی ہیں۔واضح رہے کہ دہلی اور قومی دارالحکومت خطے میں فضائی آلودگی خطرناک سطح کو پار کر چکی ہے ، جس سے انسانی اور جنگلی حیات کی صحت پر برا اثر پڑ رہا ہے ۔