لکھنؤ: یوپی پولیس نے بابری مسجد کے انہدام کی برسی کے موقع پر سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا ہے۔ نمازِ جمعہ کے دوران خاص طور پر حساس علاقوں میں الرٹ جاری کیا گیا ہے اور 26 اضلاع میں پولیس فورس کی تعیناتی کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ 6 دسمبر 1992 کو بابری مسجد کے انہدام کے بعد ملک بھر میں فسادات پھوٹ پڑے تھے، جس کے نتیجے میں کئی افراد کی جانیں گئیں۔