لکھنؤ: اترپردیش میں نوجوانوں کو تکنیکی طور سے بااختیار بنانے کے لئے یوگی حکومت وعدے کے مطابق دسمبر کے دوسرے ہفتے سے مفت اسمارٹ فون اور ٹیبلیٹ تقسیم کا آغاز کرسکتی ہے۔
اس کے لئے ڈی جی شکتی نام سے پورٹل بنایا گیا ہے جسے جلد ہی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ لانچ کریں گے۔
اسی پورٹل کے ذریعہ سے اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کے بارے وقت وقت پر طلبہ کو ان کے موبائل نمبر میل آئی ڈی پر اطلاع دی جائے گی۔