وارانسی: اترپردیش میں وارانسی کے کینٹ علاقے میں بدمعاش نے کل رات چائے فروخت کرنے والے نوجوان کو گولی مارکر سنگین طور پر زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق پانڈے پو ر چوراہے کے پاس واقع چائے کی دوکان چلانے والے وکاس یادو کی نامعلوم لوگوں نے گولی مار دی نازک حالات میں نوجوان کو ملدہیہ میں واقع ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کا علاج چل رہا ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے اس معاملہ میں تین شکوک افراد حراست میں لے کر ان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ ابتدائی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ کچھ نوجوان وکاس کی دوکان پر جھگڑرہے تھے ۔
جب وکاس نے بیچ بچا¶ کرنے کی کوشش کی تو ان میں سے ایک نے اس پر گولی چلادی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔