لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے دعوی کیا ہے کہ پریاگ راج میں منعقد کمبھ میلہ سرکار کے لئے فائدے کا سودا ثابت ہوا ہے اور اس کی بدولت اترپردیش محکمہ سیاحت ریاستی حکومت کو نفع پہنچانے والا محکمہ بن گیا ہے ۔
ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری اور محکمہ سیاحت کے سربراہ اونیش اوستھی نے بدھ کو یو این آئی کو بتایا کہ پریاگ راج میں کمبھ میلے کے انعقاد اور دیگر کئی قدم اٹھائے جانے سے ٹورازم ڈپارٹمنٹ نے 46 کروڑ سے زیادہ کا نفع حاصل کیا ہے جو سو فیصد ترقی کی کا غماز ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مارچ 2017 میں نئی حکومت بننے کے بعد محکمہ خسارے میں تھا۔ مالی سال 2016۔17 کے دوران محکمہ سیاحت نے صرف ساڑھے تین کروڑ کا ریونیو حاصل کیا تھا جبکہ 2017۔18 میں ڈپارٹمنٹ کو آٹھ کروڑ روپئے کا فائدہ ہوا ہے ۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ رواں مالی سال نگم کی آمدنی 16 کروڑ روپئے سے زیادہ ہوگئی اور وہ ابھی تک ہوئے خسارے کو ختم کرسکے گا۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں سیاحت کی سہولیت کے لئے کئی قدم اٹھائے گئے ہیں اور اترپردیش کو ملک کا سب سے بہتر سیاحت والی ریاست بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔مسٹر اوستھی نے کہا کہ پریاگ راج میں کمبھ میلے کے کامیاب اسکیم کے بعد اترپردیش سیاحت کے اعتبار سے بہتر ہوا ہے ۔ اور اب ہم ‘‘یوپی نہیں دیکھا تو ہندوستان نہیں دیکھا’’ کے نعرے کے ساتھ اسے سیاحت کے لئے مزید پرکشش بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔