لکھنؤ، 21 نومبر (یواین آئی) اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سنیچر کو گورنر آنندی بین پٹیل سے ملاقات کرکے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی۔
مسٹر یوگی نے آج صبح راج بھون پہنچے اور محترمہ پٹیل کو 79 ویں سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے انہیں بھگوان گنیش کا مجمسہ پیش کیا۔
وزیراعلی تقریبا آدھا گھنٹہ گورنر ہاؤس میں رہے اور اس دوران انہوں نے گورنر سے تبادلہ خیال کیا۔اس سے پہلے مسٹر یوگی نے ٹوئٹ کیا کہ “گجرات کی پہلی خاتون وزیر اعلی اور دیانتداری ، مستعد اور حساسیت کی علامت اترپردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل کو ان کی سالگرہ کے موقع پر نیک خواہشات۔‘‘ پربھو شری رام سے آپ کی بہترین صحت اور طویل عمر کی دعا کرتا ہوں۔‘‘
واضح رہے کہ گجرات کی پہلی خاتون وزیراعلی آنندی بین پٹیل نے گزشتہ برس29 جولائی کو یوپی میں گورنر کا عہدہ سنبھالاتھا۔ محترمہ پٹیل اس سے پہلے مدھیہ پردیش کی گورنر بھی رہ چکی ہیں۔