لکھنؤ، 12 جون (یو این آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بڑھتے ہوئے سڑک حادثات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے حکام کو سڑک سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل کرنے کے ساتھ اسٹنٹ کرنے والوں کو ہر حال میں روکنے کی ہدایات دی ہیں۔
مسٹر یوگی نے منگل کی دیر شام یہاں لوک بھون میں ریاستی سڑک سلامتی کونسل کے اجلاس میں یہ ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کی حفاظت کے ضابطوں پر سختی سے عمل کرانے کو یقینی بنایا جائے۔ٹریفک کے قوانین کو نظر انداز کرنے والوں پر کارروائی کی جائے۔ انہوں نے سڑک سیفٹی اور سڑک حادثات کو کنٹرول کرنے جت سلسلے میں ٹرانسپورٹ کے محکمہ کو ہر ماہ تمام محکموں کے ساتھ تال میل کرتے ہوئے جائزہ میٹنگ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ماہانہ جائزہ میٹنگوں کے فیصلوں پر عمل آوری کی معلومات سے ان کے دفتر کو آگاہ کرایا جائے۔ ساتھ ہی، جومحکمے فیصلوں کو نافذ کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں، ان کی بھی اطلاع دی جائے۔