لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مجاہد آزادی اترپردیش کے وزیر اعلی اور بھارت کے سابق وزیر داخلہ بھارت رتن پنڈٹ گووند ولبھ پنت کی 136ویں جینتی پر آج یہاں لوک بھون واقع ان کی مورتی کے پر گلپوشی کر کے انہیں جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلی نے کہا کہ پنڈٹ گوند ولبھ پنت کی پیدائش اس وقت اترپردیش کا حصہ رہے اس وقت اتراکھنڈ کے کمایوں میں ہوا تھا۔ وہ ایک عظیم مجاہد آزادی تھے ۔
انہوں نے اعلی تعلیم حاصل کرنے کے دوران ہی ملک کی تحریک آزادی میں فعال کردار ادا کیا۔ اس عرصے کے دوران پنت جی نے بہت سی ذمہ داریاں نبھائیں۔ آزاد ہندوستان میں اتر پردیش کے پہلے وزیر اعلی کے طور پر اور ملک میں پہلے انتخابات کے بعد، پنڈت گووند ولبھ پنت نے ریاست کی ترقی کی سنگ بنیاد رکھی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنڈت گووند ولبھ پنت کو بھی ہندوستان کے وزیر داخلہ کے طور پر کام کرنے کا موقع ملا۔ پنت جی نے مختلف عہدوں پر فائز رہتے ہوئے تندہی اور لگن کے ساتھ ملک اور ریاست کی خدمت کی۔
ملک کی آزادی، ریاست کی ترقی اور ملک کی داخلی سلامتی کے لیے ان کی کوششوں کو یاد کرتے ہوئے ، ملک نے انھیں اپنے اعلیٰ ترین شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا۔