نئی دہلی، سپریم کورٹ نے اپہار سینما آتشزدگی سانحہ میں لاپروائی کے مجرم اورملک کے جانےمانے بلڈر انسل برادران کو بڑی راحت دیتے ہوئے آتشزدگی شکار کی ایسوسی ایشن کی كيوریٹو عرضی خارج کردی ہے۔ اب سشیل انسل اور گوپال انسل کو جیل نہیں جانا پڑے گا۔
چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوريہ كانت کی بنچ نے متاثرین کی جانب سے داخل كيوریٹو درخواستوں کو مسترد کر دیا۔ساتھ ہی کھلی عدالت میں پیشی کا متاثرین کا مطالبہ بھی مسترد کر دیا۔